سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(222) والد کے چچا کی بیٹی سے نکاح کرنا

  • 22987
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 652

سوال

(222) والد کے چچا کی بیٹی سے نکاح کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید اپنے بیٹے عمرو کا نکاح اپنے سگے چچا کی لڑکی سے کرانا چاہتا ہے کیا جائز ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید جو اپنے بیٹے کا نکاح اپنے سگے چچا کی بیٹی سے کرانا چاہتا ہے یہ نکاح بلاشبہ جائز ہے اس کے ناجائز ہونے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے بلکہ لڑکی مذکورہ زید کے لڑکے کے حق میں:

﴿ ما وَراءَ ذ‌ٰلِكُم...﴿٢٤﴾... سورة النساء

میں داخل ہے جو قطعاً حلال ہے واللہ تعالیٰ اعلم۔ 

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:416

محدث فتویٰ

تبصرے