سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(220) دو بہنوں کو نکاح میں اکٹھا کرنا اور ان کی اولاد کا حکم

  • 22985
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 851

سوال

(220) دو بہنوں کو نکاح میں اکٹھا کرنا اور ان کی اولاد کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے اپنی بی بی کی حقیقی بہن سے نکاح کیا ہے اب وہ شخص مرتکب حرام کاری کا ہے یا نہیں اور ہر دو مرد و عورت شرع شریف میں زانی قراردیے جائیں گے یا نہیں اور جو لڑکا ان سے پیدا ہوا ہے وہ حرام زادہ ہے یا نہیں اور آیت:

﴿ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ﴾

جس میں بیان 14عورتوں کا ہے ان پر صادق آتی ہے یا نہیں اور جس کے نطفہ سے پیدا ہوا اس سے محروم میراث ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تک بی بی نکاح میں موجود رہی تب تک اس کی بہن سے نکاح کرنا بحکم آیت کریمہ:

﴿وَأَن تَجمَعوا بَينَ الأُختَينِ ... ﴿٢٣﴾... سورة النساء

حرام ہے اور جو شخص ایسا کرے وہ مرتکب حرام کا ہے۔اگر وہ دونوں باوجود علم حرمت کے ایسا کریں تو شرع شریف میں زانی اور زانیہ قراردیے جائیں گے اس کے بعد جو ان سے لڑکا پیدا ہو گا حرام زادہ ہو گا اور مرد زانی سے جس کے نطفہ سے وہ پیدا ہوا محروم المیراث ہو گا لیکن زانیہ سے محروم المیراث نہ ہو گا زانیہ شرعاً اس کی ماں ہو گی اور وہ اس کا بیٹا دونوں میں تو راث جاری ہو گا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ کتبہ : محمد عبد اللہ ۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:415

محدث فتویٰ

تبصرے