سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) والد الزنا سے نکاح کرنے کا حکم

  • 22982
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 651

سوال

(217) والد الزنا سے نکاح کرنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکا حرام زاد ہ ہے یعنی زنا سے اس کی پیدائش ہے اس لڑکے سے ایک لڑکی حلال زادی ہے یعنی حلال پیدائش سے ہے آیا ان دونوں لڑکی لڑکے سے نکاح ازروئے قرآن مجید صحیح و درست ہو گا یا نہیں؟المستفتی: عبد الرحیم موضع چھوٹی مشگزی ڈاکخانہ پور ندر پور۔ ضلع بیز مھوم ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس نکاح کے درست نہ ہونے کی وجہ کوئی معلوم نہیں ہوتی اگر کو ئی شخص اس کو نادرست بتائے تو اس کابار ثبوت اس کے ذمہ ہے اگر وہ شخص اس کا کوئی ثبوت دے دے تو سائل اس ثبوت کو یہاں بھیج کر اس کا حال دریافت کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔  کتبہ: محمد عبد اللہ (2/شوال1326ھ)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:414

محدث فتویٰ

تبصرے