سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(203) متعدد خاوندوں والی عورت جنت میں کس کو ملے گی؟

  • 22968
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 717

سوال

(203) متعدد خاوندوں والی عورت جنت میں کس کو ملے گی؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتاب"بہشت نامہ" میں حضرت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ یہاں دنیا میں جس عورت نے کئی شوہر کیے ہوں گے پہلے جس کے نکاح میں ہوئی ہوگی وہی شوہر اس کو روز قیامت میں بہشت میں ملے گا۔ہم کہتے ہیں کہ اگر یہ مسئلہ راست ہے تو بیوؤں سے عقد ثانی کرنا محض فعل بے فائدہ ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب"بہشت نامہ" یہاں موجود نہیں ہے کہ دیکھا جائے کہ کیسی کتاب ہے اور کس کی تصنیف ہے اور جو روایت لکھی ہے حدیث کی کس معتبر کتاب سے لکھی ہے لیکن شیخ الاسلام حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ  نے "التلخیص الجبیرفی تخریج احادیث الرافعی الکبیر"(ص285) چھاپہ دہلی) میں امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ  سے حذیفہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  کا یہ قول نقل فرمایا ہے کہ جس عورت نے دنیا میں کئی شوہر کیے ہوں گے۔قیامت میں وہ عورت پچھلے شوہر کو ملے گی۔ تلخیص الجبیر کی عبارت یہ ہے ۔

 المرأة في الجنة هو آخر أزواجها في الدنيا[1]

(یعنی وہ عورت اپنے آخری دنیوی خاوند کو ملے گی)

یہ قول حذیفہ کا اگر چہ ظاہراً موقوف   ہے لیکن حکماً مرفوع ہے کما تقرر فی الاصول ۔


[1] ۔یہ حدیث مرفو عاً بھی مروی ہے دیکھیں السلسلۃ الصحیحہ رقم الحدیث (1281)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:396

محدث فتویٰ

تبصرے