سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) جنات اور انسانوں میں نکاح و ازدواج کا مسئلہ

  • 22965
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 962

سوال

(200) جنات اور انسانوں میں نکاح و ازدواج کا مسئلہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انسان کے مرداور جن کی عورت میں ازدواج و صحبت جائز ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس طرح انسان کے مرد کو دوسرے کسی جنس کی مادہ سے صحبت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ انسان کے مرد کا جوڑا اللہ تعالیٰ نے انسان ہی کی عورت کو بنایا ہے اسی طرح جن کی عورت سے بھی ہم جفت ہونا اور صحبت کرنا خواہ نکاح سے ہو یا بغیر نکاح کے جائز نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ نحل رکوع( 10)میں فرمایا:

﴿وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِن أَنفُسِكُم أَزو‌ٰجًا...﴿٧٢﴾... سورة النحل

"اللہ ہی نے تمھارے لیے تمھیں میں سے جوڑے بنائے ۔"سورۃ روم رکوع (3) میں فرمایا:

﴿وَمِن ءايـٰتِهِ أَن خَلَقَ لَكُم مِن أَنفُسِكُم أَزو‌ٰجًا ... ﴿٢١﴾... سورة الروم

"اور اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمھارے لیے تمھیں میں سے جوڑے بنائے کہ تم ان سے آرام پاؤ۔"

امام احمد و ابو داؤد و ترمذی نے ابن عباس رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  سے روایت کی ہے کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا۔

 عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( مَنْ وَجَدْتُمُوهُ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ  [1]

(رواہ احمد و ابو داؤد والترمذی متقی الاخبار متن نیل الاوطار :31/7)

"جو شخص چار پایہ کے ساتھ وطی کرے تو اس کو مارڈالو اور اس چار پایہ کو بھی مار ڈالو۔" واللہ اعلم بالصواب ۔کتبہ: محمد عبد اللہ ۔


[1] ۔مسند احمد (1/369)سنن ابی داؤد رقم الحدیث (4462) سنن الترمذی رقم الحدیث (1455)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:395

محدث فتویٰ

تبصرے