بنی ہاشم یعنی سادات کو صدقہ دینا درست ہے یا نہیں؟اگر درست نہیں تو اس کی وجہ کیا ہے؟
بنی ہاشم کو زکوۃ لینا جائز نہیں ہے اس کی وجہ یہ احادیث صحیحہ ہیں۔
(انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سر راہ ایک (گری ہوئی)کھجور کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہو تا کہ یہ صدقے کی ہوگی تو میں اسے کھا لیتا )
(ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجورپکڑی اور اسے منہ میں ڈال لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ٹھہرو،ٹھہرو"تاکہ وہ اسے پھینک دیں پھر فرمایا :"کیا تجھے معلوم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے؟)
(عبد المطلب بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :یہ صدقات تو لوگوں (کے مال) کا میل کچل ہے لہٰذا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آپ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے لیے حلال نہیں)
[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (2299)
[2] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (1420)صحیح رقم الحدیث (19)
[3] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث (1072)