مسلمانوں کا ایک وقف کردہ قدیم قبرستان جس میں پختہ و ناپختہ نشاندارقبریں ہوں قبور توڑپھوڑ کر مدرسہ یا خاص سکونت کامکان تعمیر کرنا جائز ہے یانہ؟
اگرچہ پختہ قبریں بنانا جائزنہیں ہے لیکن مسلمانوں کی قبروں کو توڑ پھوڑ کر مدرسہ یا سکونت کا مکان تعمیر کرنا جائز نہیں ہے مشکوۃ (ص:140مطبوعہ مطبع انصاری) میں موجودہے۔
(جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کو چونا گچ بنانے اس پر عمارت (وغیرہ) بنانے اور اس پر بیٹھنے (مجاوروغیرہ بننے )سے منع فرمایا)
اس باب میں اور بھی حدیثیں آئی ہیں ۔
[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث(970)