سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) کیا ایصال ثواب کے لیے فقرا و مساکین کو کھانا کھلانا درست ہے؟

  • 22933
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 769

سوال

(168) کیا ایصال ثواب کے لیے فقرا و مساکین کو کھانا کھلانا درست ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بغرض ثواب رسانی بحق موتی فقیروں اور مسکینوں کو کھانا کھلانا درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بغرض ثواب رسانی بحق موتی فقیروں اور مسکینوں کو کھانا کھلانا درست ہے بخاری میں ابن عباس رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ کی ماں وفات کر گئیں اور وہ موجودنہ تھے پس نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس آئے اور کہا یارسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  !میری ماں وفات کر گئیں اور میں حاضر نہ تھا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا ان کو نفع ہوگا؟ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: ہاں۔( صحیح البخاری رقم الحدیث (3605)) انتھی بقدر الحاجۃ واللہ اعلم بالصواب ۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الجنائز ،صفحہ:332

محدث فتویٰ

تبصرے