سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) کیا گائے میں میت کی طرف سے حصہ ڈالا جاسکتا ہے؟

  • 22920
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 743

سوال

(155) کیا گائے میں میت کی طرف سے حصہ ڈالا جاسکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک گائے میں سات آدمی جو شریک ہوتے ہیں،ان ساتوں میں اگر بعض مردہ بھی شریک کرلیے جائیں تو درست ہے یا نہیں اور اس مردہ کے حصہ کا گوشت اس کے برادری والے کھاسکتے ہیں یا نہیں یا بالکل ہی خراب کردیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اُن ساتوں میں اگر معین مردے بھی شریک کرلیے جائیں تو جائز ہے۔اس لیے کہ اس میں اس قدر ہونا چاہیے کہ جملہ شرکا کی نیت تقرب کی ہواور مردہ شریک کرلینے میں تقرب کی نیت فوت نہیں ہوتی اور اُس مردہ کے حصے کے گوشت کا وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کا حکم ہے،کیونکہ وہ بھی تو قربانی ہی کا گوشت ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔کتبہ:محمد عبداللہ۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:315

محدث فتویٰ

تبصرے