اپنی قربانی کی کھال قربانی کرنے والے شخص کو بیع کرنی جائز ہے یا نہیں یا مساکین کو کھال ہی دے دینا چاہیے اور اگر مساکین اجازت دیں تو قربانی کرنے والے شخص کو بیع کرنی جائز ہے یا نہیں؟
قربانی کرنے والے کو اپنی قربانی کی کھال بیع کرنی جائز نہیں ہے خواہ نہیں ہے خواہ کوئی اجازت دے یا نہیں کیونکہ حدیث میں مطلقاً منع ہے۔
(رواہ الحاکم فی المستدرک فی تفسیر سورۃ الحج وقال صحیح الاسناد و رواہ البیہقی فی سنۃ نصب الرایۃ 279/2)
[1] ۔المستدرک للحاکم (422/2)سنن البیہقی (294/9)صحیح الجامع رقم الحدیث (6118)