سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) کیا خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ الگ الگ شخص پڑھا سکتا ہے؟

  • 22878
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 831

سوال

(113) کیا خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ الگ الگ شخص پڑھا سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر جمعہ کی نماز ایک شخص پڑھائے اور خطبہ دوسرا شخص تو یہ صورت جائز ہے یا نہیں اور خطبہ جمعہ فرض ہے یا سنت؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 جمعہ کی نماز ایک شخص پڑھائے اور خطبہ دوسرا شخص، عہدِ نبوت ۔علی صاحبہا الصلوات والتسلیمات۔ میں ایسا واقعہ پایا نہیں جاتا اور نہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ خطیب و امام کا نمازِ جمعہ میں اتحاد شرط ہے، پس ایسی صورت میں اگر بضرورت ایسا کرتا ہے تو عدمِ جواز کا حکم نہیں لگایا جا سکتا ہے اور خطبہ جمعہ کا ترک کبھی رسول   الله صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت نہیں ہے، تو کبھی اس کو ترک کرنا نہ چاہیے، خواہ اس کا نام فرض رکھا جائے یا اور کچھ رکھا جائے، لیکن ترک نہ کیا جائے۔ حدیث شریف میں آیا ہے:

(( صلو کما رأیتموني أصلي )) [1] (رواہ البخاري عن مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ )

[تم ویسے نماز پڑھو، جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے]


[1]                صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۰۵)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:245

محدث فتویٰ

تبصرے