سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) کیا بیس رکعت تراویح خلفائے راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین کی سنت ہے؟

  • 22876
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 750

سوال

(111) کیا بیس رکعت تراویح خلفائے راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین کی سنت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح کی نماز بیس رکعتیں پڑھنی افضل ہے یا نہیں؟ بعض علما نے کہا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ  و حضرت علی رضی اللہ عنہ  نے بیس رکعتیں پڑھیں، پس یہ خلفاے راشدین کی سنت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ تراویح کی رکعات کی تعداد کہ بیس ہیں، نہ کسی آیت یا حدیث صحیح سے بسند صحیح ثابت ہے، نہ خلفاے راشدین سے کہ ان حضرات نے بیس رکعتیں پڑھیں یا بیس رکعتوں کے پڑھنے کا حکم دیا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:244

محدث فتویٰ

تبصرے