سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(96) سجدۂ تلاوت

  • 22861
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 603

سوال

(96) سجدۂ تلاوت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1۔     سجدۂ تلاوت بے وضو درست ہے یا نہیں؟

2۔   بعد نمازِ عصر و بعد نمازِ صبح، قبل طلوعِ آفتاب، سجدہ تلاوت کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1۔سجدۂ  تلاوت کے بے وضو ناجائز ہونے کی کوئی دلیل کسی آیت یا صحیح حدیث سے نہیں ہے۔ ومن ادعی فعلیہ البیان۔

2۔  بعد نمازِ عصر اور بعد نمازِ صبح قبل طلوعِ آفتاب سجدہ تلاوت جائز ہے۔ ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:218

محدث فتویٰ

تبصرے