سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) زبردستی مسجد کی تولیت اور امامت پر قابض ہونے والے کا حکم

  • 22827
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 868

سوال

(62) زبردستی مسجد کی تولیت اور امامت پر قابض ہونے والے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی مسجد چندے سے تعمیر ہوئی ہو اور برابر چندے سے حوائج مصارف مسجد چلتے ہوں اور اب کوئی شخص بزور اس مسجد کا متولی ہوجائے تو وہ شخص کیسا ہے اور قابل امامت ہے یا نہیں اور جماعت کے لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں انکار کریں تو وہ خارج امامت ہوسکتاہے یا نہیں اور بزور متولی ہوجانے سے وہ مسجد حکم مسجد سے خارج ہوجائے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ شخص بزور متولی بن جانے میں ناحق پر ہے اور خود اس شخص کو بلا رضا مندی  جماعت کے لوگوں کا امام بننا جائز نہیں ہے لیکن اگر جماعت کے لوگ اُس کے پیچھے نماز پڑھ لیں گے تو ان کی نماز ہوجائے گی اور وہ مسجد ہوخواہ دوسری مسجد کسی شخص کے کسی ناحق فعل کرنے کے سبب سے حکم مسجد سے خارج نہیں ہوسکتی،بلکہ خود وہ شخص اپنے اس فعل ناحق کرنے کے سبب سے گناہگار ہوگا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:127

محدث فتویٰ

تبصرے