سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(335) آیت کریمہ الزَّانِي لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةًکا مطلب

  • 22783
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1019

سوال

(335) آیت کریمہ الزَّانِي لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةًکا مطلب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیت کریمہ:

﴿الزّانى لا يَنكِحُ إِلّا زانِيَةً أَو مُشرِكَةً وَالزّانِيَةُ لا يَنكِحُها إِلّا زانٍ أَو مُشرِكٌ وَحُرِّمَ ذ‌ٰلِكَ عَلَى المُؤمِنينَ ﴿٣﴾... سورة النور

(زانی نکاح نہیں کرتا مگر کسی زانی عورت سے یا کسی مشرک عورت سے اور زانی عورت اس سے نکاح نہیں کرتا مگرکوئی زانی مشرک ۔اور یہ کام ایمان والوں پر حرام کردیا گیا ہے)کا کیا مطلب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آیت کریمہ الزَّانِي لَا يَنكِحُ کا صحیح مطلب وہی ہے جو کتاب "زاد المعاد "للحافظ ابن القیم جلد (2)میں مذکورہے وہاں ملاحظہ ہو۔[1]جس کا خلاصہ یہ ہے کہ زانی جب تک زنا سے تائب نہ ہو اس کا نکاح کسی عورت کے  ساتھ جائز نہیں ہے اسی طرح زانیہ جب تک زنا سے تائب نہ ہو اس کا نکاح کسی مرد کے ساتھ جائز نہیں ہے۔کتاب مذکور میرے پاس نہیں ہے ورنہ اس کی عبارت بحوالہ صفحہ نقل کر دیتا ۔(واللہ تعالیٰ اعلم)


[1] ۔زاد المعاد /(5/104)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے