سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(325) کیا مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکار مسلمان ہیں؟

  • 22773
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 848

سوال

(325) کیا مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکار مسلمان ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکار مسلمان ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں نے ان اوراق[1] کو اول سے آخر تک پڑھا اور مرزا کے عقائد ومقالات کو اس کی اصل تصانیف میں بھی دیکھا۔

میری رائے میں وہ ضرور اُن عقائد ومقالات کی نظر سے دجال وکذاب ہے اور پابندی اسلام واہل سنت سے خارج ہے۔


[1] ۔ان اوراق سے مراد فتوائے تکفیر ہے،جو شیخ الاسلام مولانا محمد حسین بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ   نے مرزا غلام احمد قادیانی کے عقائد ونظریات کی بابت حضرت میاں صاحب نذیر حسین محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ   کی خدمت میں پیش کیا اور میاں صاحب نے قرآن وسنت کے دلائل کی روشنی میں مرزائی عقائد کو الحاد وزندقہ قرار دیا۔بعد ازاں مولانا بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ   نے مذکورہ فتوے پر ملک بھرکے دو صد علماء کی تصدیقات حاصل کیں اور اسے شائع کیا۔مرزا غلام احمد قادیانی نے بھی اس فتوے کا اپنی کئی کتب میں ذکر کیا ہے،مثلا دیکھیں:روحانی خزائن(16/438)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے