سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(306) کیا باوضو ہو کر بستر پر لیٹنا چاہیے؟

  • 22739
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 946

سوال

(306) کیا باوضو ہو کر بستر پر لیٹنا چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رات کو سوتے وقت باوضو ہو کر بستر پر لیٹنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح البخاری میں براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے بارے میں کتاب الوضو کے اندر حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ

"جب تم سونے کے لئے اپنے بستر پر آؤ تو وضو کرو جیسے تم نماز کے لئے وضو کرتے ہو۔"

اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ باوضو ہو کر سوئیں اور جو آدمی باوضو ہو کر مسنون دعائیں پڑھ کر سوتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ اسے کئی ایک شیطانی وسوسوں سے بچا لیتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:394

محدث فتویٰ

تبصرے