سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(292) چاندی کی انگوٹھی پہننا

  • 22725
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1081

سوال

(292) چاندی کی انگوٹھی پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قاری چاندی کی انگوٹھی پہننے کا حکم دریافت کرنا چاہتا ہے اگر پہننا جائز ہے تو دائیں ہاتھ کی انگلی میں پہنے یا بائیں ہاتھ کی انگلی میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد عورت کسی کے لیے بھی چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں، دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں پہنی جا سکتی ہے مگر داہنے ہاتھ میں پہننا زیادہ بہتر ہے اس لیے کہ بایاں کے مقابلہ میں دایاں بہتر اور افضل ہے۔

لیکن سونے کی انگوٹھی یا گھڑی پہننا مردوں کے لئے جائز نہیں ہے۔ یہ صرف عورتوں کے لیے خاص ہے اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی بہت سی حدیثیں مروی ہیں جو مردوں کے لیے سونے اور ریشم کی حرمت اور عورتوں کے لیے ان کی اباحت پر دلالت کرتی ہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:385

محدث فتویٰ

تبصرے