سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) داماد سے پردہ

  • 22703
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 685

سوال

(270) داماد سے پردہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

داماد سے پردہ کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داماد محارم (ان لوگوں میں سے ہے جن کے ساتھ شرعا شادی جائز نہیں ہے) میں سے ہے، کیونکہ محرمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

"اور تمہاری بیویوں کی مائیں" (النساء: 23)

یعنی حرام ہیں، اور یہ اہل علم کا اجماعی مسئلہ ہے، مذکورہ آیت کی رو سے بیوی کی ماں، اس کی دادی اور نانی اس کے خاوند کے لیے حرام ہیں۔ لہذا ساس کے لیے داماد سے پردہ نہیں ہے وہ اپنے داماد کے ساتھ کھانے میں شریک ہو سکتی ہے اس کے ساتھ بوقت ضرورت کہیں جانا پڑ جائے تو جا سکتی ہے۔ اگر ایسا کرتی ہے تو الفت و محبت کی پائیداری کے لیے یہ زیادہ بہتر اور افضل ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحدود،صفحہ:356

محدث فتویٰ

تبصرے