سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(218) رمل کس طواف میں ضروری ہے؟

  • 22651
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1510

سوال

(218) رمل کس طواف میں ضروری ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمل کس طواف میں ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلے طواف کے صرف پہلے تین چکروں میں مردوں کے لئے رمل چال اور بقیہ چار چکروں میں عام چال سے چلنا سنت سے ثابت ہے۔ امام نووی نے اس پر تمام ائمہ و فقہاء کا اجماع نقل کیا ہے۔ (الفتح الربانی 12/23) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حج اور عمرہ کے لئے آنے پر سب سے پہلے جو طواف کرتے اس میں تین چکر دوڑ کر (رمل) چلتے اور چار چکر عام چال چلتے پھر مقام ابراہیم پر دو رکعت پڑھتے پھر صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے۔ (صحیح البخاری 1603، مسلم، ابوداؤد، نسائی وغیرہ) پہلے طواف کے علاوہ کسی میں رمل مشروع نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:272

محدث فتویٰ

تبصرے