سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) مقام ملتزم پر دعا کرنا

  • 22650
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1405

سوال

(217) مقام ملتزم پر دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مقام ملتزم پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس وقت گڑگڑا کر دعا کرنے کا حکم دیا ہے؟ حج یا عمرہ دونوں میں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حجر اسود اور باب کعبہ کے درمیان والی جگہ جسے ملتزم کہتے ہیں اس کے ساتھ چمٹنا اور اس پر اپنا سینہ ہاتھ بازو اور چہرہ رکھنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے جیسا کہ ابوداؤد کتاب المناسک باب الملتزم ابن ماجہ باب الملتزم وغیرھما میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے اس التزام کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں یہ پورے موسم حج میں کسی وقت بھی کیا جا سکتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دخول مکہ کے وقت ہی کر لیا کرتے تھے۔ (مناسک الحج والعمرۃ حاشیہ ص 23)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:271

محدث فتویٰ

تبصرے