سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) دوران طواف چپل ساتھ اٹھانا

  • 22648
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 873

سوال

(215) دوران طواف چپل ساتھ اٹھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حالت طواف میں چپل اپنے ساتھ اٹھائی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیت اللہ کے طواف کے وقت چپل ساتھ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں اگر جوتا صاف و ستھرا ہو کوئی گندگی ساتھ نہ لگی ہو تو اسے پاؤں میں پہنے رکھیں پھر بھی درست ہے کیونکہ صاف و ستھری جوتی کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثبوت کئی ایک احادیث صحیحہ صریحہ میں موجود ہے۔ جیسا کہ سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب الصلاۃ فی النعل میں حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ننگے پاؤں اور جوتا پہن کر بھی نماز پڑھتے تھے لہذا عبادت صاف جوتے کے ساتھ جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:270

محدث فتویٰ

تبصرے