سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) نابالغ بچے کا حج

  • 22643
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 666

سوال

(210) نابالغ بچے کا حج

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نابالغ بچے کا حج


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اس نے پوچھا کہ کیا اس بچے پر حج ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہاں! اور تیرے لئے (تعاون کرنے کی وجہ سے) اس کا اجر ہے۔ (مسلم 1/432)

بلوغت کے بعد حج فرض ہوا تو بچپن کا حج کافی نہ ہو گا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس بچے نے حج کیا، بلوغت کے بعد (حج فرض ہونے کی صورت میں) اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوبارہ حج کرے۔

(ابن ابی شیبہ قال ابن باز اسنادہ حسن)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:268

محدث فتویٰ

تبصرے