السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
احرام کے بعد ممنوع چیزیں
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج و عمرہ کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ احرام کی حالت اپنا لینے کے بعد درج ذیل ممنوعات سے بچے ورنہ ارتکاب کی صورت میں گنہگار ہو گا۔
(1) قمیص، جبہ، شلوار، پگڑی، ٹوپی، موزے پہننا۔ (بخاری 1/248)
(2) احرام کے بعد خوشبو کا استعمال کرنا۔ (بخاری 1/248)
(3) دستانے استعمال کرنا۔ (بخاری 1/248)
(4) نکاح و منگنی کرنا۔ (مسلم 1/253)
(5) ہر قسم کی معصیت، جھگڑا اور بیوی سے شہوائی گفتگو یا بوس و کنار کرنا۔ (بقرۃ 2/197)
(6) محرم ہو یا غیر محرم حدود حرم میں شکار بھگانا، درخت یا گھاس کاٹنا البتہ اذخر گھاس کی اجازت ہے۔ (بخاری 1/247)
(7) عورت کا برقعہ یا مخصوص عربی نقاب (جو چہرے پر باندھا جاتا ہے) استعمال کرنا۔ (بخاری 1/248)
(8) ناخن تراشنا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب