سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ لٹانا

  • 22634
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1438

سوال

(201) جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ لٹانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا درست و صحیح ہے۔ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبیحہ والے دن دو سینگوں والے چتکبرے خصی مینڈھے ذبح کئے جب انہیں قبلہ رخ کیا تو آپ نے یہ دعا پڑھی۔

"إني وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض، على ملة إبراهيم حنيفاً، وما أنا من المشركين، إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له، وبذلك أُمِرْتُ، وأنا من المسلمين، اللهم منك ولك عن محمد وأمته، بسم الله والله أكبر"

پھر آپ نے انہیں ذبح کر دیا۔ (سنن ابی داؤد کتاب الضحایا 2795۔ ابن ماجہ کتاب الاضاحی 3121۔ ابن خزیمہ 2899۔ مسند احمد 3/370)

اس حسن حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کر لیا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الاضحیۃ،صفحہ:257

محدث فتویٰ

تبصرے