سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(185) لیلۃ القدر پہچاننے کی علامات؟

  • 22618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 4085

سوال

(185) لیلۃ القدر پہچاننے کی علامات؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لیلۃ القدر کی کیا فضیلت ہے اور اس کو پہچاننے کے لیے کیا علامات ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لیلۃ القدر کی کچھ علامات احادیث میں اس طرح آئی ہیں۔ سیدنا ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"لیلۃ القدر کی صبح کو سورج کے بلند ہونے تک اس کی شعاع نہیں ہوتی۔ وہ ایسے ہوتا ہے جیسا کہ تھالی (پلیٹ)۔" (مسلم 762)

اسی طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"تم میں سے کون اسے یاد رکھتا ہے (اس رات) جب چاند نکلتا ہے تو ایسے ہوتا ہے جیسے بڑے تھال کا کنارہ۔" (مسلم 1170)

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"لیلۃ القدر آسان و معتدل رات ہے جس میں نہ گرمی ہوتی ہے اور نہ ہی سردی، اس کی صبح کو سورج اس طرح طلوع ہوتا ہے کہ اس کی سرخی مدھم ہوتی ہے۔" (مسند بزار 1/486، مسند طیالسی 349، ابن خزیمہ 3/231)

شیخ سلیم الہلالی اور شیخ علی حسن عبدالحمید نے صفۃ صوم النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صفحہ 90 پر اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصیام،صفحہ:243

محدث فتویٰ

تبصرے