سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(183) روزے کی حالت میں قے کا آنا

  • 22616
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 796

سوال

(183) روزے کی حالت میں قے کا آنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ کی حالت میں کسی کو خودبخود قے ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ وہ اس روزہ کی قضا کرے یا نہ کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ کی حالت میں خودبخود قے ہو جانے سے روزہ کی قضا نہیں، لیکن اگر کسی نے عمدا قے کیا ہے تو اسے اس روزہ کی قضا کرنی ہو گی، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

"جسے خودبخود قے ہو جائے اس پر قضا نہیں، اور جس نے عمدا قے کی اس پر قضا ہے۔"

اس حدیث کو امام احمد نیز اصحاب سنن اربعہ (ابوداؤد، نسائی، ترمذی اور ابن ماجہ) نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے طریق سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصیام،صفحہ:241

محدث فتویٰ

تبصرے