سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(163) جمعہ کے روز فوت ہونا

  • 22596
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 864

سوال

(163) جمعہ کے روز فوت ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جمعہ کے دن فوت ہونے کی کوئی فضیلت ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جو شخص جمعہ کے دن فوت ہو وہ جتنی ہوتا ہے قرآن و سنت سے اس کی وضاحت کریں۔ (محمد سلیمان سعید، رحیم یار خان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے دن فوت ہونے والے کے بارے میں ذکر کردہ فضیلت کا مجھے علم نہیں البتہ یہ بات یاد رکھیں کہ جنت میں داخلے کے لئے صحیح اور اعمال صالحہ اور خاتمہ بالخیر کی ضرورت ہے جس شخص کا عقیدہ بالکل صحیح عقیدہ ہو وہ کسی کفر و شرک کے ارتکاب کے بغیر اس دنیا سے چلا گیا تو اللہ اسے ضرور اپنی جنت میں داخل کرے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی ایک احادیث صحیحہ میں یہ بات موجود ہے کہ جس شخص کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہوا وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر اللہ کے ساتھ شرک کیو ہو یا کسی صریح کفر کا ارتکاب کیا ہو اور اس پر توبہ نہیں کی اور موت آ گئی تو ایسے شخص کا جنت میں داخلہ نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ ہمیں اعمال صالحہ اور عقائد صحیحہ پر قائم رکھے اور کفر و شرک سے محفوظ فرمائے۔ آمین

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الجنائز،صفحہ:219

محدث فتویٰ

تبصرے