سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(150) خواتین کے لئے سونے کے زیورات

  • 22583
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 704

سوال

(150) خواتین کے لئے سونے کے زیورات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تحفۃ العروس ص 144، 146 ابوداؤد حاکم کے حوالے سے سونے کا استعمال عورتوں سمیت سب پر حرام لکھا ہے اس کے بارے رہنمائی فرمائیں۔ (کارکنان لشکر طیبہ، قصور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے متعلق جہاد ٹائمز میں ہمارا فتویٰ پہلے طبع ہو چکا ہے کہ عورتوں پر سونے کے زیورات اس صورت میں حرام جب وہ ان کی زکوٰۃ ادا نہ کریں، اگر زکوٰۃ ادا کریں تو پھر مباح ہے، تفصیل کے لئے دیکھیں شیخ ابن باز رحمۃ اللہ کا فتاویٰ اردو جزء اول ص 245 تا 249 مطبوعہ مکتبہ دارالسلام ریاض۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الزکٰوۃ،صفحہ:201

محدث فتویٰ

تبصرے