سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) اکیلے شخص کا اقامت کہہ کر نماز کھڑی کرنا

  • 22556
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 731

سوال

(123) اکیلے شخص کا اقامت کہہ کر نماز کھڑی کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اکیلا آدمی جب نماز ادا کرتا ہے تو اذان و اقامت کہہ سکتا ہے؟ (ماسٹر مطلوب صاحب، اٹک)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نمازی اکیلا نماز پڑھے تو اذان و اقامت کہہ سکتا ہے۔ سنن ابوداؤد کی صحیح حدیث ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"تمہارا رب ایسے چرواہے سے خوش ہوتا ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر اپنا ریوڑ چراتا ہے اور نماز کے لئے اذان کہتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے میرے اس بندے کی طرف دیکھو جو اذان و اقامت نماز کے لئے مجھ سے ڈرتے ہوئے کہتا ہے میں نے اپنے اس بندے کو معاف کر دیا ہے اور میں نے اسے جنت میں داخل کر دیا ہے۔" (سنن ابوداؤد، باب الاذان فی السفر)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی اکیلا نماز پڑھے تو اذان و اقامت کہہ سکتا ہے یہ اس کے لئے بخشش کا ذریعہ بنتی ہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:167

محدث فتویٰ

تبصرے