سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(118) اقامها الله وادامها کہنا

  • 22551
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 752

سوال

(118) اقامها الله وادامها کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب مکبر قد قامت الصلوٰة کہتا ہے تو اس وقت اقامها الله وادامها کہنا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟ (تنویر احمد، چشتیاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ الفاظ کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں (ابوداؤد کتاب الصلوة باب ما یقول اذا سمع الاقامة) میں مروی روایت صحیح نہیں اس کی سند میں شہر بن حوشب سے بیان کرنے والا راوی مجہول ہے۔ البتہ اقامت کا جواب دیتے وقت وہی کلمات کہیں جو مکبر کہتا ہے کیونکہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(إذا سمعتم المؤذن فقولوا مثل ما يقول) (ابوداؤد: 523)

"جب تم موذن کو سنو تو اسی طرح کہو جیسے وہ کہتا ہے۔"

اور عمر رضی اللہ عنہ کی صحیح مسلم والی حدیث میں حى على الصلوة اور حى على الفلاح کے وقت لا حول ولا قوة الا بالله کہنا ثابت ہے۔

لہذا ان کلمات کے علاوہ باقی کلمات اسی طرح کہیں جس طرح موذن کہتا ہے اور بخاری شریف کی ایک حدیث میں اقامت کو بھی ندا یعنی اذان ہی کہا گیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:163

محدث فتویٰ

تبصرے