سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) نماز تہجد

  • 22546
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 801

سوال

(113) نماز تہجد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا تہجد کی بارہ رکعات اس طرح پڑھی جا سکتی ہیں کہ پہلے دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں بارہ مرتبہ سورۃ اخلاص اور دوسری رکعت میں گیارہ مرتبہ پڑھے پھر دو رکعت میں سے پہلی میں دس بار دوسری میں نو بار اسی طرح جب رکعتیں کم ہوتی جائیں تو سورۃ اخلاص بھی کم پڑھی جائے۔ حدیث کی روشنی میں واضح کریں۔ (تنویر احمد، حویلیاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کے اندر سورۃ فاتحہ کے بعد انسان جتنی چاہے قراءت حسب استطاعت کر سکتا ہے جیسا کہ آپ نے ایک آدمی کو نماز کی تعلیم دیتے ہوئے کہا جب تم قبلہ رو ہو جاؤ تو سورۃ فاتحہ پڑھو اور اس کے بعد جو چاہو قراءت کرو۔ (ابن حبان)

لیکن تہجد کی نماز میں مذکورہ صورت کی تخصیص میں کوئی صحیح حدیث ہمیں معلوم نہیں یہ کسی انسان کی ذاتی اختراع معلوم ہوتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:159

محدث فتویٰ

تبصرے