سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99) بارش کی وجہ سے دو نمازیں جمع کرنے کا طریقہ

  • 22532
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 637

سوال

(99) بارش کی وجہ سے دو نمازیں جمع کرنے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بارش کی وجہ سے نماز جمع کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بارش کی وجہ سے اگر کوئی مقیم نماز جمع کرنا چاہتا ہے تو وہ ظہر کو آخر وقت میں اور عصر کو اول وقت میں پڑھے اور مغرب کو آخری وقت میں اور عشاء کو اول وقت میں پڑھے سنن النسائی میں باب الوقت الذى يجمع فيه المقيم یعنی ایسا وقت جس میں مقیم نمازیں جمع کرے۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے جو لوگ مقیم ہو کر ظہر کے ساتھ عصر یا مغرب کے ساتھ عشاء کو پڑھ لیتے ہیں ان کا یہ عمل درست نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے راقم کی کتاب "صلاۃ المسلم" ملاحظہ ہو۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:144

محدث فتویٰ

تبصرے