سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(75) دوران وضو کون سی مسنون دعائیں پڑھیں؟

  • 22508
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 780

سوال

(75) دوران وضو کون سی مسنون دعائیں پڑھیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دوران وضو اعضاء دھوتے ہوئے دعائیں حدیث سے ثابت ہیں۔ (ابو انجشہ، لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح احادیث سے وضو کی ابتداء میں بسم اللہ اور آخر میں أَشْهدُ أَنْ لا إِله إِلاَّ اللَّه وحْدَه لا شَريكَ لهُ، وأَشْهدُ أَنَّ مُحمَّدًا عبْدُهُ وَرسُولُه، اللَّهُمَّ اجْعلْني من التَّوَّابِينَ واجْعلْني مِنَ المُتَطَهِّرِينَ ثابت ہے۔

دوران وضو ایک ایک عضو کے دھونے پر جو لوگ مختلف کلمات پڑھتے ہیں ان کا ثبوت کسی معتبر صحیح حدیث میں موجود نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الوضوء،صفحہ:115

محدث فتویٰ

تبصرے