سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) حالت جنابت میں مستعمل کپڑوں کا حکم

  • 22495
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 795

سوال

(62) حالت جنابت میں مستعمل کپڑوں کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرد جس کپڑے میں بیوی کے ساتھ صحبت کرے اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے یا کہ حالت جنابت میں پہننے سے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ قرآن و سنت کی رو سے واضح کریں۔ (محمد اصغر، مریدکے)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن و سنت کی رو سے جس مرد نے جس کپڑے کے ساتھ اپنی بیوی سے صحبت کی اگر اس کپڑے میں پلیدی نہیں لگی تو اس کپڑے میں نماز پڑھی جا سکتی ہے اگر کپڑے کو منی لگ جائے تو تری کی صورت میں دھو ڈالے، دھونے کے بعد اگر کپڑے میں نشان دکھائی دے تو کوئی حرج نہیں اور منی اگر خشک ہو جائے تو اس کو کھرچ دینا ہی کافی ہے۔

امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں میں نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی تھیں سے دریافت کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس کپڑے میں مجامعت کرتے تھے اسی میں نماز پڑھ لیتے تھے تو انہوں نے کہا ہاں جب اس میں گندگی نہ دیکھتے۔ (ابوداؤد 366، نسائی 1/155، ابن ماجہ 1/192)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الطہارۃ،صفحہ:102

محدث فتویٰ

تبصرے