سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(61) حاملہ عورت سے صحبت کرنا

  • 22494
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 880

سوال

(61) حاملہ عورت سے صحبت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حاملہ عورت سے اس کا شوہر صحبت کر سکتا ہے کتاب و سنت میں اس کا کیا حکم ہے۔ (ایک سائل، لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدمی کے لئے اپنی حاملہ عورت سے جماع کرنا جائز ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ (نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ ۔۔۔ البقرۃ 223)

"تمہاری بیویاں تمہارے لئے کھیتی ہے۔"

دوسری جگہ فرمایا ہے:

"مومن لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں البتہ اپنی بیویوں اور باندیوں سے نہیں۔" (المومنون: 5،6)

اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں مطلقا ازواج کے ساتھ صحبت کو جائز رکھا ہے منع وہاں ہو گا جہاں کوئی دلیل ہو گی۔ لہذا حالت حمل میں منع نہیں کیا گیا اس لئے آدمی صحبت کر سکتا ہے۔ دوران حیض صحبت منع ہے اسی طرح پچھلے حصے میں صحبت بھی منع ہے۔ حدیث میں ایسے شخص پر لعنت وارد ہے کیونکہ وہ گندگی اور نجاست کا محل ہے۔ نفاس کی حالت میں بھی ممانعت کا ہی حکم ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الطہارۃ،صفحہ:101

محدث فتویٰ

تبصرے