سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کا فن حدیث میں مقام

  • 22490
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2639

سوال

(57) امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کا فن حدیث میں مقام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام شہاب زہری احادیث میں اپنی طرف سے بھی کوئی بات شامل کر دیتے تھے اگر یہ بات سچی ہے تب بھی اور اگر جھوٹی ہے تب بھی اس پر ہمیں دلائل سے مطمئن کر دیں۔ (طارق محمود اعظم، مندرہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام محمد بن مسلم المعروف ابن شہاب زہری رحمہ اللہ حدیث کے ثقہ امام تھے اور شام و حجاز کے کبار محدثین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ امام ابن سعد فرماتے ہیں محدثین کا کہنا ہے کہ امام زہری ثقہ محدث تھے حدیث، علم اور روایت کثرت سے کرنے والے تھے۔ فقیہ اور جامع تھے۔ (تہذیب التہذیب)

بے شمار ائمہ محدثین نے ان کی توثیق کی ہے حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

" الفقيه الحافظ متفق على جلالته وحفظه واتقانه "

"وہ فقیہ و حافظ تھے ان کی جلالت و اتفقان پر اتقان اور حفظ ہے۔" (تقریب)

البتہ بعض ائمہ نے انہیں مدلس قرار دیا ہے اور مدلس کی وہ روایت بالکل صحیح ہوتی ہے جس میں اس نے اپنے استاد سے حدیث سننے کی وضاحت کی ہوتی ہے۔ یہ بات کسی بھی صحیح روایت سے نہیں ملتی کہ وہ احادیث رسول میں اپنی جانب سے کچھ ملا دیا کرتے تھے منکرین حدیث کا یہ پروپیگنڈہ ہے کیونکہ امام ابن شہاب زہری کو خلیفہ راشد عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث رسول جمع کرنے پر مامور کر دیا تھا اور انہوں نے بہت سا ذخیرہ حدیث جمع کیا تھا جس کی بنا پر انہیں مطعون کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہدایت نصیب کرے۔ ان کے حالات پر تفصیل دیکھنا چاہیں تو تہذیب التہذیب وغیرہ جیسی کتب کا مطالعہ کریں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:93

محدث فتویٰ

تبصرے