السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ بات کسی حدیث میں موجود ہے کہ ایک شخص نے دائیں ہاتھ سے کھانا کھانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی تو اس کا ہاتھ شل ہو گیا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھانا شروع کیا تو آپ نے فرمایا: اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ .اس نے کہا :میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ آپ نے فرمایا: تم طاقت نہیں رکھو گے، اسے صرف تکبر نے اس بات سے روکا۔ اس کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا۔
(صحیح مسلم 1599، مسند احمد 4/46، بیہقی، دارمی، طبرانی، ابن ابی شیبہ، سیر اعلام النبلاء 1/261)
یہ حدیث بالکل صحیح ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کرنی چاہیے کسی بھی مسئلہ میں نافرمانی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ مسلمان کامیاب تبھی ہوتا ہے جب وہ اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قولا و عملا پیروی کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب