سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) بچوں کے پاس چھری یا لوہے کی چیز کا رکھنا

  • 22466
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1408

سوال

(33) بچوں کے پاس چھری یا لوہے کی چیز کا رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ اپنے بچوں کو جنوں وغیرہ سے بچانے کے لیے ان کے پاس چھری یا لوہے کی کوئی چیز رکھ دیتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عمل درست نہیں اور شرعی طور پر اس کی کوئی صحیح بنیاد موجود نہیں، شرعی طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو شیطان کے شر سے بچانے کے لیے دم کیا جائے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو دم کیا کرتے تھے، صحیح البخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دم کے لیے یہ کلمات کہتے " أعوذ بكلمات الله التامة من كل شيطان وهامة ومن كل عين لامة " میں ہر شیطان، ہر زہریلے کیڑے اور ہر نظربد سے اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں۔ یا بچوں کی حفاظت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔ بچوں کے پاس چھری، چاقو یا لوہا وغیرہ کی کوئی چیز اس اعتقاد سے رکھنا کہ یہ انہیں شیطانی چالوں سے محفوظ رکھے گی تو یہ ناجائز ہے۔ اللہ تعالیٰ صحیح عمل کی توفیق بخشے۔ آمین

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:66

محدث فتویٰ

تبصرے