سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) خالق کی معصیت میں مخلوق کی اطاعت نہیں

  • 22448
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1319

سوال

(15) خالق کی معصیت میں مخلوق کی اطاعت نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی اس طرح کے کام میں اپنی ماں کے حکم کی نافرمانی کرے جس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ جیسے کہ میری ماں مجھے زیب و زینت اختیار کرنے اور بے پردہ رہنے کو کہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ "حجاب" بے ہودہ چیز ہے دین میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے وہ مجھ سے محفلوں میں جانے اور ایسے کپڑے پہننے کو کہتی ہیں جن سے ہر وہ عضو جھانکتا نظر آتا ہے جس کی نمائش کو اللہ تعالیٰ نے عورت کے لئے حرام قرار دیا ہے نیز جب وہ مجھے پردہ میں دیکھتی ہیں تو آپ سے باہر ہو جاتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی بھی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں، چاہے ماں ہو یا باپ یا کوئی اور ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا:

"صرف معروف میں ہی اطاعت کی جائے گی۔" (مشکوٰۃ)

دوسری جگہ فرمایا:

"خالق کی نافرمانی کی صورت میں مخلوق کی اطاعت نہیں ہے۔"

اور وہ تمام کام جنہیں کرنے کی آپ کی ماں آپ کو دعوت دیتی ہیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والے ہیں۔ ان میں اپنی ماں کی اطاعت کرنا آپ کے لئے جائز نہیں ہے ہم اللہ تعالیٰ سے ان کی ہدایت اور شیطان کی اطاعت سے محفوظ رکھنے کی دعا کرتے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:47

محدث فتویٰ

تبصرے