سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(576) عورت کا غیر ضروری بالوں کو کاٹنے کے لئے لوہا استعمال کرنا

  • 2244
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 10240

سوال

(576) عورت کا غیر ضروری بالوں کو کاٹنے کے لئے لوہا استعمال کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت اپنے جسم (بغل وغیرہ) کے غیر ضروری بالوں کو تراشنے یا کاٹنے کے لئے قینچی یا لوہے کی کوئی بھی چیز استعمال کر سکتی ہے؟ مہربانی فرما کر قرآن و حدیث کے دلائل کے ساتھ فتویٰ ارسال فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں ! عورت اپنے غیر ضروری بال صاف کرنے کے لئے لوہے کی کوئی بھی چیز(قینچی،استرا،بلیڈ وغیرہ) استعمال کر سکتی ہے۔ اس کی دلیل صحیح بخاری کی وہ روایت ہے جس میں نبی کریمﷺ نے فرمایا:

«عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلْتَ لَيْلًا فَلَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ » صحيح بخاري كتاب النكاح باب طلب الولد حـ 5246

سیدنا جابر بن عبد اللہ﷜ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا جب تو رات کے وقت گھر پہنچے تو اپنی اہلیہ کے پاس نہ جا حتى کہ وہ عورت جسکا خاوند غائب رہا ہے لوہا استعمال کر لے (یعنی زیر ناف بال مونڈ لے) اور پراگندہ بالوں والی کنگھا کر لے ۔

اس حدیث مبارکہ سے صراحت کے ساتھ عورت کے لئے لوہا استعمال کرنے کی اجازت ثابت ہوتی ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

تبصرے