سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(4) ابن حجر رحمہ اللہ اور امام زرقانی رحمہ اللہ کون ہیں

  • 22437
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2670

سوال

(4) ابن حجر رحمہ اللہ اور امام زرقانی رحمہ اللہ کون ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ اور امام زرقانی رحمۃ اللہ علیہ یہ دونوں شخصیات کون ہیں میں نے سنا ہے کہ اہل حدیث علماء نے ان دونوں شخصیات پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے کیا یہ بات درست ہے یا محض افتراء ہے اور جو شخص کسی پر جھوٹی تہمت لگائے اس کا انجام کیا ہو گا۔ (محمد اقبال حسن پورہ فیصل آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ محدث اور صحیح بخاری کے شارح ہیں اور علم حدیث میں انہوں نے نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔ حدیث کے اصول اور جال پر ان کی لاجواب کتب آج اہل علم کی لائبریریوں کی زینت ہیں اور طلباء و علماء ان کی کتب سے مستفید ہوتے ہیں اور علامہ زرقانی رحمۃ اللہ علیہ سیرت نگار اور شارح مؤطا ہیں۔ اپنی جگہ پر ان کا مقام بھی ہے لیکن ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ ہماری نظر میں ان سے کہیں آگے ہیں اور اہل حدیث ان اکابر کا احترام کرتے ہیں۔ ان پر فتویٰ کفر کسی اہل حدیث عالم نے نہیں لگایا یہ محض افتراء ہے اور بہتان تراشی ہے جو کہ قرآن حکیم کی نظر میں بہت بڑا گناہ ہے لہذا ایسا پروپیگنڈہ کرنے والے حضرات کو باز آ جانا چاہیے۔ ائمہ دین، فقہاء محدثین، مفسرین و مجتہدین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کا ادب و احترام ضروری ہے ان کی وجہ سے ہی ہمیں دین اسلام کی روشن شاہراہ نصیب ہوئی ہے جو شخص ائمہ دین کا ادب و احترام ملحوظ نہیں رکھتا وہ بڑا بدنصیب ہے اور اس کے اچھے انجام کی توقع نہیں ہے۔ اللہ ہمیں ائمہ دین کا ادب و احترام کرنا نصیب کرے۔ آمین

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:36

محدث فتویٰ

تبصرے