سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(365) استاذ کا طالب علم کو استحقاق سے کم نمبر دینا

  • 22431
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 620

سوال

(365) استاذ کا طالب علم کو استحقاق سے کم نمبر دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض معلمات طالبات کو ان کی سالانہ کارکردگی جانچتے وقت مناسب حق نہیں دیتیں وہ ایسا کرتے وقت اپنی پسند ناپسند کے تحت فیصلہ کرتی ہیں۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

استاذ کا طالب علم پر ظلم کرنا حرام ہے۔ اسے اس کے استحقاق کے مطابق پوزیشن نہ دینا یا اس کے استحقاق سے بڑھ کر خاص مقاصد کے پیش نظر اسے اچھی پوزیشن دینا حرام ہے۔ اسے عدل و انصاف اور برابری کا رویہ اپنانا چاہیے اور ہر حقدار کو اس کا حق دینا چاہیے۔  ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:371

محدث فتویٰ

تبصرے