سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خودکشی کرنے والے کی سزا

  • 224
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3161

سوال

خودکشی کرنے والے کی سزا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خو دکشی کرنے والا شخص ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہے گا۔فرض کریں ایک شخص کسی کو گولی مار رہا ہو دوسرا اس کو بچانے کے لیے آگے آ جائے اور گولی اسے لگ جائے تو کیا دوسرے نے خودکشی کی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرک اور کفر کے علاوہ کسی بھی گناہ کی سزا ہمیشہ کی جہنم نہیں ہے۔ خود کشی کرنے والا کافر اور مشرک نہیں ہے لہذا ہمیشہ جہنم میں نہیں رہے گا بلکہ ایک مدت کے بعد نکال لیا جائے گا۔

فرض کریں ایک شخص کسی کو گولی مار رہا ہو دوسرا اس کو بچانے کے لیے آگے آ جائے اور گولی اسے لگ جائے تو کیا دوسرے نے خودکشی کی۔؟

نہیں یہ خود کشی نہیں ہے،بلکہ قتل خطا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے