السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں مفید قسم کے رسائل و جرائد پڑھنے کا شوق رکھتی ہوں، اور ان سے استفادہ کرتی ہوں، لیکن ان میں موجود تصویروں کے بارے میں مشکل سے دوچار رہتی ہوں۔ کیا ان مجلات کے خریدنے میں کوئی حرج ہے؟ مطالعہ کے بعد ان کا کیا کروں؟ کیا انہیں سنبھال کر رکھوں؟ جبکہ مجھے ان کی ضرورت بھی رہتی ہے۔ یا انہیں نذر آتش کر دوں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ مفید قسم کے رسائل و جرائد کا مطالعہ کر سکتی ہیں۔ ان سے دینی، ادبی اور اخلاقی فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔ جہاں تک تصویروں کا تعلق ہے تو سیاہی وغیرہ سے انہیں مٹا دیں جس سے ان کا اثر زائل ہو جائے یا چہرہ مسخ ہو جائے یا انہیں کسی طرح ڈھانپ دیں یا صندوق یا الماری وغیرہ میں بند کر دیں۔ اگر ضرورت نہ ہو تو انہیں جلایا بھی جا سکتا ہے۔۔شیخ ابن جبرین
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب