سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(284) میں سورج گرہن سے ڈرتی ہوں

  • 22350
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 624

سوال

(284) میں سورج گرہن سے ڈرتی ہوں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری مشکل یہ ہے کہ میں آسمان کی طرف دیکھنے سے ڈرتی ہوں۔ خاص طور پر رات کے وقت اور مطلع ابر آلود ہونے کی صورت میں زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح مجھے سورج گرھن اور چاند گرھن سے بھی خوف آتا ہے۔ برائے کرم کوئی ایسی دعا بتائیں کہ جس کے پڑھنے سے باذن اللہ میرا یہ خوف جاتا رہے یا کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ اس پر عمل پیرا ہو کر اس خوف سے نجات حاصل کر سکوں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مجھے تو اس ڈر کا کوئی سبب معلوم نہیں ہوتا۔ زمین و آسماں، چاند و سورج وغیرہ یہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی خدمت کے  لیے  وقف فرما رکھا ہے اور انہیں بنظر عبرت دیکھنے کا حکم دیا ہے۔ میری بہن! آپ بکثرت اسماء و صفات باری تعالیٰ کا ذکر کریں۔ تلاوت کلام پاک کریں۔ آیات قدرت اور خالق ارض و سماء کی صناعی کے عجائبات کے بارے میں تفکر و تدبر کریں اور بارگاہ الٰہی میں خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کریں اور اس سے مشکلات کا حل چاہیں۔ امید ہے اس طرح آپ کا یہ خوف جاتا رہے گا، اور ان شاءاللہ اس کے بدلے اطمینان و سکون میسر آئے گا۔شیخ ابن جبرین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

دعاء،صفحہ:301

محدث فتویٰ

تبصرے