سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(277) چہرہ ننگا کرنے کا حکم

  • 22343
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 560

سوال

(277) چہرہ ننگا کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت اجنبی لوگوں کے سامنے اپنا چہرہ ننگا کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت اجنبی لوگوں کے سامنے اپنا چہرہ ننگا نہیں کر سکتی، بلکہ ایسا کرنا حرام ہے۔ چہرہ ڈھانپے بغیر پردہ مکمل نہیں ہو سکتا، اس  لیے  کہ چہرہ اصلی زینت ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:

﴿وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ﴾ (النور 24؍31)

’’ عورتیں اپنی چادریں اپنے گریبانوں تک لٹکائیں ۔‘‘

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عورت کو حکم دیا ہے کہ وہ سر کی چادر گریبان تک لٹکائے۔ جب چادر گریبان تک لٹکے گی تو چہرے اور گریبان کو چھپائے گی۔

مزید ارشاد ہوتا ہے: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ﴾  (النور 24؍31)

’’ اور نہ ظاہر کریں وہ اپنی زیبائش کو بجز اپنے خاوندوں کے ۔۔  ۔‘‘

اس عورت پر خاوند اور محرم رشتہ داروں کے علاوہ زینت کا ظاہر کرنا حرام ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:292

محدث فتویٰ

تبصرے