السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے سر میں ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے مجھے سر سے چادر اتارنے کا مشورہ دیا اور واقعتا چادر کا اوڑھنا میرے لیے نقصان دہ ہے۔ کیا میرے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟ اور مجھے کیا کرنا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں اگر آپ کے پاس اجنبی (غیر محرم) لوگ موجود نہ ہوں تو آپ سر سے چادر اتار سکتی ہیں، خاوند، محرم رشتہ داروں یا صرف عورتوں کی موجودگی میں سر سے چادر اتاری جا سکتی ہے، اگر آپ بازار جانا چاہیں تو وہاں چونکہ غیر مرد ہوں گے، لہذا اس صورت میں سر، چہرہ اور دیگر اعضاء بدن کا ڈھانپنا ضروری ہے۔ ۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب