سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(266) بچوں کے لئے چھوٹا لباس

  • 22332
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 653

سوال

(266) بچوں کے لئے چھوٹا لباس

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض خواتین، اللہ انہیں ہدایت نصیب فرمائے، اپنی چھوٹی بچیوں کو اتنا چھوٹا (اور مختصر) لباس پہناتی ہیں کہ جس سے ان کی پنڈلیاں ننگی رہتی ہیں۔ جب ہم ایسی ماؤں کو ازراہ نصیحت کچھ کہتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ چھوٹی عمر میں، ہم بھی ایسا لباس پہنتی تھیں مگر بڑا ہونے پر ہمارا تو کچھ نہیں بگڑا اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میری رائے یہ ہے کہ کسی انسان کے  لیے  اپنی چھوٹی بچی کو ایسا لباس پہنانا غیر مناسب ہے کیونکہ اگر وہ بچپن میں ایسا لباس پہننے کی عادی ہو گئی تو بڑی ہو کر اس پر گامزن رہے گی۔ میں اپنی مسلمان بہنوں کو نصیحت کروں گا کہ وہ اسلام کے دشمنوں کا لباس ترک کر دیں۔ اپنی بچیوں کو باپردہ لباس اور شرم و حیا کا عادی بنائیں، اس  لیے  کہ حیاء ایمان کا حصہ ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:286

محدث فتویٰ

تبصرے