السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گھریلو خادمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں گھریلو ملازمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے وہ اس کے سامنے بناؤ سنگھار نہیں کر سکتی اور شرعی دلائل کے عموم کی بنا پر اس کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کر سکتی، نیز اس لیے بھی کہ اس کا بے پردہ ہونا اور مالک کے سامنے حسن کی نمائش کرنا فتنے کو بھڑکانے کا سبب ہے، اسی طرح ملازمہ کا مالک کے ساتھ خلوت میں رہنا مالک کے لیے شیطانی گمراہی کا باعث بن سکتا ہے۔ والله المستعان ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب